ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں آج صحت کے شعبے میں ایران کی تین نئی جوہری مصنوعات کی رونمائی ہوئی۔ اس تقریب میں، جس میں صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی اور ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی بھی موجود تھے، ٹیوبلر، یو وی اور گاما سے موسوم ایسی تین نئی جوہری مصنوعات کی رونمائی ہوئی کہ جن کو صحت کے شعبے میں مختلف امور میں بروئے کار لایا جاسکے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تین صنعتی جوہری مصنوعات کی رونمائی کا یہ عمل، جو جدید جوہری مصنوعات کے شعبے میں تہران کی ایک اور بڑی کامیابی ہے، ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ منگل کے روز سے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہورہا ہے۔
.......
/169